• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون کی آمد ہے، شہر مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے: میئرحیدر آباد

حیدرآباد کے میئر طیب حسین کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشوں کی آمد ہے اور حیدر آباد شہر مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدر آباد کے میئر طیب حسین نے کہا کہ ایچ ڈی اے اور واسا کی ناقص کارکردگی کے سبب شہر مسائل کا گڑھ بنا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

بلدیاتی سروس کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، سید طیب حسین

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے آج تک شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کیے ہیں۔

میئر طیب حسین کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو مفلوج کر کے رکھا ہوا ہے اور حیدر آباد کے مسائل کو حل اور یہاں کی تعمیر و ترقی میں سنجیدہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: بلدیاتی نظام جمہوریت کی نرسری ہے، میئر حیدرآباد

میئر حیدر آباد نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ ایچ ڈی اے گورننگ باڈی میں میئر سمیت اراکینِ اسمبلی کو شامل کیا جائے۔

تازہ ترین