• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی سروس کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں،سید طیب حسین

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی الیکشن کرائے گئے لیکن حکمرانوں نے اسے بھی بے اختیار کردیا ہے۔ اپنے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر عوام کو بلدیاتی سروس کی فراہمی کویقینی بنا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہومیو پیتھک فارمیسی کی سلور جوبلی کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ حیدرآباد سٹی اور لطیف آباد کے شہریوں کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد شہر ہمارا ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس شہر کی خدمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد شہر کے بلدیاتی نمائندے شہر کی خدمت میں اپنا فعال کردار ادا کررہے ہیں اور ہر شخص اس شہر کو سنوارنے میں اپنا کردار اداکرے۔ میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے پاکستان ہومیوپیتھک فارمیسی کی 25 سالہ خدمات پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ قبل ازیں پاکستان ہومیوپیتھک فارمیسی کے بانی ڈاکٹر عبداللطیف نے سپانامہ پیش کیا جبکہ میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے ڈاکٹرز میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
تازہ ترین