• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال مقصود نے کولکتہ شہر کی اپنی یادگار تصویر شیئر کردی

معروف پاکستانی بینڈ اسٹرنگز کے رکن اور نامور کمپوزر و گلوکار اور انور مقصود کے بیٹے بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھی گلوکار فیصل کپاڈیا کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بلال مقصود نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے ساتھی گلوکار اور اسٹرنگز بینڈ کے رکن فیصل کپاڈیا بھی موجود ہیں اور اس تصویر میں دونوں گلوکار بھارت کے شہر کولکتہ میں موجود بارش سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بلال مقصود ماضی کے وہ قیمتی لمحات یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’کولکتہ بھارت کا وہ خوبصورت شہر ہے جو اپنے فن، موسیقی، تھیٹر اور ادب کی وجہ سے مشہور ہے۔‘

بلال مقصود نے لکھا کہ ’مجھے یہ تو یاد نہیں کہ ہم نے وہ شوٹ کس وجہ سے کیا تھا لیکن میں ابھی بھی سردیوں کی اُس بارش کی خوشبو کو محسوس کرسکتا ہوں۔‘

اس سے قبل بلال مقصود نے انسٹاگرام پر اپنی اور بھارتی اداکارہ بپاشا باسو کی ملاقات کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میوزک انڈسٹری کے ایک اور نمایاں گروپ اسٹرنگز کےرکن بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا نے بھی بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں کے لیے گانے گائے ہیں، جن میں جان ابراہم اور سنجے دت کی فلم زندہ، شوٹ آؤٹ اٹ لوکھنڈوالا، مائے نیم از خا ن اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔

تازہ ترین