• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے کورونا کے باوجود عام لوگوں کو ریلیف دیا: سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ  سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے بجٹ میں ملازمین، مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے، کورونا کے باوجود حکومت نے عام لوگوں کو ریلیف دیا۔

صوبائی وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے 27 فیصد سے  66 فیصد تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں،پیٹرول مہنگا ہونے پر ایم کیو ایم نے ہمارے دور میں چار پانچ مرتبہ حکومت چھوڑنےکا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج پٹرول کی قیمت بڑھی توایم کیوایم نےصرف ایک مذمتی بیان جاری کیا، ایم کیو ایم مذمت کر کےجان نہیں چھڑا سکتی، وہ بھی حکومت کاحصہ ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرے کہ ملک کی پی ایس ڈی پی میں 50 فیصد کراچی کیلئے دیا جائے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سےمنہگائی ہوئی ہے، وزیراعلیٰ نےاسمبلی میں کہا بجٹ میں صحت کے علاوہ کسی محکمے کیلئے نیا منصوبہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے بجٹ میں کسی شہر کیلئےکوئی نئی اسکیم نہیں ہے۔

تازہ ترین