• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا


پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مارگرایا ،اس سال یہ 9واں بھارتی جاسوس ڈرون مارگرایا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون کو ایل او سی پر تتہ پانی سیکٹر میں مار گرایا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کےمطابق بھارتی ڈرون جاسوسی کے لیے 850 میٹر پاکستانی حدود میں آگیا تھا ۔

میجر جنرل بابرافتخار کے مطابق رواں برس کے دوران پاک فوج کی طرف سے مار گرایا گیا یہ 9 واں بھارتی ڈورن ہے۔

تازہ ترین