• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن والدہ کا شہر فیصل آباد دیکھنے کے خواہشمند

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ عدیل چودھری نےکہا کہ بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن پاکستان آنے کے شدید خواہش مند ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک انٹر ویو کے دوران عدیل چوہدری نے انکشاف کیا کہ بھارتی فلم میں کام کرنے کے دوران ان کی ملاقات اداکار امیتابھ بچن سے ہوئی تو انہوں نےپاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کی والدہ کا تعلق لائیلپور(فیصل آباد)سے تھا اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی والدہ کے شہر کو دیکھیں جہاں انہوںنے اپنی زندگی کا ایک وقت گزارا ہے۔

عدیل چودھری نے بتایا کہ بالی وڈ کے بہت سے اداکار ایسے ہیں جن کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ پاکستان آنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

تازہ ترین