• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، جماعت اسلامی کی کرپشن فری موٹرسائیکل ریلی

گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) کرپشن فری پاکستان موٹر سائیکل ریلی کی قیادت مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ سلمان بٹ، مرکزی صدر جماعت اسلامی یوتھ زبیر احمد گوندل ، مرکزی نائب صدر میا ں عثمان ، ضلع امیر ڈاکٹر عبید اللہ گوہر ، ضلعی صدر یوتھ خالد محمود چہل اور حافظ حمید الدین اعوان نے کی۔ ریلی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے حکومت مخالف بینرز اٹھارکھے تھے۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سلمان بٹ نے کہاکہ قوم نواز شریف کی نگرانی میں بننے والے کسی عدالتی کمیشن سے انصاف کی توقع نہیں رکھتی ۔ انہوں نے نواز شریف سے سوال کیا وزیراعظم آپ کے ہوتے ہوئے ٹیکس کون دے گا؟ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں خوراک ، علاج ، مکان اور روزگار کا مسئلہ ہے تو اس کی ایک بنیادی وجہ کرپشن ہے۔ ہر آنے والی حکومت سابقہ حکومت سے زیادہ کرپشن کرنے کا ریکارڈ قائم کرتی ہے۔ وزیر اعظم خود تو عوام کو ٹیکس دینے کا حکم دیتے ہیں جبکہ خود ملک سے باہر جائیدادیں بنا رہے ہیں۔
تازہ ترین