• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر رپورٹ پر سندھ ہائیکورٹ کا حکم امتناع سپریم کورٹ میں چیلنج

شوگر رپورٹ پر سندھ ہائیکورٹ کا حکم امتناع سپریم کورٹ میں چیلنج


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ پر سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کیخلاف وفاق نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے، وزارت داخلہ نے شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم چیلنج کیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کا موقف سنے بغیر یکطرفہ حکم جاری کرتے ہوئے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ریلیف دیدیا جبکہ دوسرے فریق کو سنے بغیر یکطرفہ حکم امتناع نہیں دیا جا سکتا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ قرار دے چکی ہے کہ کمیشن رپورٹ سے شوگر ملز کے حقوق متاثر نہیں ہوئے لیکن سندھ ہائیکورٹ کے حکم نامے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈرز کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا، دوسرے فریق کو سنے بغیر شوگر کمیشن رپورٹ پر کارروائی سے نہیں روکا جا سکتا لہٰذا عدالت عظمیٰ شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم دے۔

تازہ ترین