• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن: بیوی کا مبینہ قاتل شوہر انتظامیہ کے حوالے

چمن(نامہ نگار) بیوی کے قاتل کو عمائدین نے لیویز کے حوالے کردیا۔لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں تحصیل دوبندی توبہ اچکزئی کے علاقے شاسہ بیانزئی میں مبینہ طور پر شوہر کے تشدد سے بیوی جاں بحق ہو گئی تھی اس سلسلے میں ضلع قلعہ عبداللہ چمن کی انتظامیہ کی درخواست پر علاقے کے قبائلی مشران جس میں بادیزی قوم کے سربراہ ملک محی الدین بیانزی قوم کے سرکردہ رہنما حاجی فتح خان اور اچکزئی علیزئی قوم کے سربراہ عبدالصمدخان اچکزئی کی قیادت میں قبائلی جرگے نے بیوی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث قاتل کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا ۔ اس موقع پر جرگہ رہنماوں کا کہنا تھا کہ بیانزی قوم وتمام قبائلی مشران نہ صرف علاقے میں بلکہ پشتون بیلٹ میں امن کے خواہاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم باہمی مسائل حکومت کیساتھ مل کر قبائلی جرگوں کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
تازہ ترین