• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشانت کیلئے بڑی بہن کا محبت بھرا پیغام

خودکشی کے ذریعے موت کو گلے لگانے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی بڑی بہن شویتا سنگھ نے اپنے بھائی کے لیے محبت بھرا الوادعی پیغام لکھا ہے۔

اداکار سوشانت سنگھ کی بڑی بہن شویتا سنگھ نے اپنے بھائی کی آخری رسومات کی ایک سوگ میں ڈوبی ہوئی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر شیئر کی ہے ، تصویر میں اُن کے ہمراہ دیگر افراد بھی رسومات میں شامل نظر آ رہے ہیں۔


شویتا سنگھ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ ’اپنے چھوٹے بھائی کی آخری رسم ادا کر دی ہے۔‘

شویتا نے مزید لکھا کہ ’میں امید کرتی ہوں کہ اُن کا بھائی جہاں بھی رہے   خوش رہے، اُن کا خاندان اور وہ ہمیشہ سوشانت کو چاہتے رہیں گے ۔‘

شویتا سنگھ کی جانب سے جاری کی گئی اس تصویر پر سوشانت سنگھ کے مداحوں کی جانب سے پیار اور دُکھ سے بھرے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے کمنٹ میں لکھا گیا کہ یقین نہیں آ رہا کہ سوشانت اب ہمارے درمیان نہیں رہا جس کا جواب دیتے ہوئے شویتا کا کہنا تھا کہ ’سوشانت سنگھ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے ۔‘

تازہ ترین