وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 74 کورونا مریض انتقال کرگئے، یہ ابتک انتقال کرنے والے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں بتایا کہ ابتک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 1343 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8464 نمونے ٹیسٹ کیے گئے، 1539 نئے کورونا وائرس میں مبتلا مریض ظاہر ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ ابتک 443757 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، کورونا متاثرہ ابتک 81955 مریض سامنے آچکے ہیں، صوبہ بھر میں اس وقت 35026 مریض زیرعلاج ہیں، 33482 مریض گھروں کے اندر اور 88 مریض آئسولیشن سینٹرز میں زیرعلاج ہیں،اس وقت 660 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،
مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج 92 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1093 مریض صحت یاہوکر گھروں کہ چلے گئے، ابتک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 45616 ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شہر کراچی میں 689 مزید کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، ضلع شرقی 252، ضلع جنوبی 175، ضلع وسطی میں 107، ملیر 62، ضلع غربی 49 اور کورنگی میں 44 مزید کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ کے دیگر شہروں کا احوال بتاتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد 93، گھوٹکی 76، سکھر 74 اور میرپورخاص میں 34 نئے کیسز سامنے آئے، ٹنڈو الہیار 32، جیکب آباد 28، سانگھڑ اور شہیدبینظیرآباد میں 23-23 نئے کیسز ظاہر ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ لاڑکانہ 22، قمبر اور شکارپور 19-19، دادو 13 اور عمرکوٹ میں 12، بدین اور نوشہروفیروز میں 9-9، سجاول 6، ٹنڈو محمد خان 5، ٹھٹھہ میں 4، کشمور-کندھ کوٹ اور مٹیاری میں ایک ایک نئے کیسز ظاہر ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ عوام لازمی طور پر ایس او پیز پر عمل کریں، ہمیں اس وبا سے ملکر جان چھڑانی ہے۔