• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی سندھ کا اہلکاروں کیلئے 20 لاکھ کے انعام کا اعلان

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مشتاق احمد مہر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردوں سے لڑنے والے اہلکاروں کےلیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

پولیس حکام کےمطابق دہشت گردوں سے سب سے پہلے مقابلہ ریپڈرسپانس فورس کے جوانوں نے کیا۔

پولیس حکام کے اسٹاک مارکیٹ میں دہشت گردوں سے مقابلے میں ریپڈ رسپانس فورس کا افسر شہید ہوگیا لیکن اس کے ساتھی اہلکار لڑتے رہے۔

ریپڈ رسپانس فورس نے دہشت گردوں کو مرکزی دروازے پر ہی مار دیا، وہ عمارت میں داخل ہی نہیں ہوسکے۔

پولیس حکام کےمطابق دہشت گرد حملے میں 1 پولیس افسر اور 3 سیکیورٹی گارڈ باہر ہی شہید ہوئے جبکہ 3 پولیس اہلکار، 3 سیکیورٹی گارڈز اور ایک شہری بھی باہر ہی زخمی ہوا۔

اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اسٹاک مارکیٹ حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا اور کہا کہ حملہ آور دہشت گردوں کی پشت پناہی پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی نے کی۔

میجر جنرل عمر احمد بخاری نے مزید کہاکہ دہشت گردوں کو اہداف حاصل نہیں کرنے دیئے، وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں داخل نہیں ہوسکے، فورسز نے 8 منٹ میں مشترکہ کارروائی کرکے دہشتگردوں کو مارا ہے۔

تازہ ترین