• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: ہلمند میں راکٹ حملے، کار بم دھماکا، 23 شہری جاں بحق


افغانستان کے صوبے ہلمند کے بازار میں راکٹ حملے اور کار بم دھماکے میں 23 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق راکٹ حملے اور کار بم دھماکے ایک میلے میں کیے گئے جس کے نتیجے میں 23 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔

 حکام کا مزید کہنا تھا کہ یہ واقعہ صوبے ہلمند کے ضلع سنگین کے بازار میں لگے میلے کے دوران کیے گئے۔

افغان حکام نے کہا کہ اب تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

تازہ ترین