کرونا وائرس دنیا بھر میں خوف و دہشت کی علامت بن کر آیا ہے کئی لاکھ افراد اس کا شکار ہوکر موت کی ابدی نیند سوگئے ہیں جبکہ کئی لاکھ افراد اس سے بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کھیلوں کے کئی کھلاڑی بھی اس کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ، اس وبا نے کھلاڑیوں، عام آدمی اور خواص کسی کو بھی نہیں چھوڑا ہے سب کا بے رحمی سے پیچھا کررہا ہے۔ پاکستان میں دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بھی اس کا شکار ہوچکے ہیں۔
کھیلوں کے بیشتر آرگنائزر کرونا جیسی افت سے سخت پریشان ہیں۔ کرونا وائرس کے باعث عالمی کھیلوں کی سرگرمیاں بھی محدود کی گئیں ہیں اور کھلاڑیوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ بغیر احتیاطی تدابیر کھیلوں میں حصہ لینے سے گریز کریں۔ اس وقت دنیا بھر میں کھلاڑی وڈیو لنک کے ذریعے آن لائن پریکٹس میں مصرورف ہیں اور ایک دوسرے سے رابطے کرکے اپنی اپنی کھیلوں کی سرگرمیاں شیئر کررہے ہیں۔
حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے اوقات میں پابندیوں کے باوجود نوجوان بچے اور بڑے بڑی بڑی تعداد میں کھیلوں سمیت مختلف سرگرمیوں میں مشغول نظر آتے ہیں۔ کھیلوں کی بحالی کیلئے مختلف کھیلوں کے سرکردہ اور ذمہ دار افراد کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے کہ حکومت بھرپور مطالبہ کررہی ہیں کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کی اجازت دی جائے۔
دنیا میں فٹ بال کی سرگرمیاں آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں احتیاط مگر خالی اسٹیڈیم کے ساتھ جرمن فٹبال لیگ کے بعد اسپینش لیگ کا بھی آغاز ہوگیا۔ سیویا نے ریال بیٹز کو 2-0 کی شکست دیکر لیگ ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ بارسلونا ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر اور ریال میڈرڈ دوسرے نمبر پر ہے۔
میچ سے قبل اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کچھ دیر کی خاموشی اختیار کی گئی۔ کرونا وائرس کی وجہ سے اسپینش لیگ مارچ کے مہینے سے معطل تھی۔ لیگ کا دوبارہ آغاز ریال بیٹز اور سیویا کے درمیان میچ سے ہوا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز کرونا وائرس کے دوران ہلاک ہونے والے افراد سے یکجہتی کرتے نظر آئے۔ کلوز ڈور میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ اس ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی کوشش کی لیکن دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپرز نے گول کرنے کا موقع فراہم نہیں کیا۔
دوسرے ہاف میں اکمپوس نے پنلٹی پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔ میچ کے 62ویں منٹ میں ریجز نے سیویا کے لئے دوسرا گول کیا۔ میچ کا اختتام اسی اسکور پر اسپینش لیگ میں بارسلونا کی ٹیم 58 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے، ریال میڈرڈ 56 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور سیویا 50 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔