• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سے چینی سفیر کی ملاقات

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چین کے سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں سی پیک، ترقیاتی منصوبوں، کورونا وائرس کے باعث پیدا صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان ہمارا دیرینہ اور بے مثال دوست ہے، سی پیک کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ، گوادر کے ترقیاتی عمل پر بھی کافی پیشرفت ہوچکی ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے اور گوادر میں ترقیاتی پراجیکٹس جلد مکمل کیے جائیں گے، ترقیاتی عمل کی بدولت بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور خصوصاً بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے وسیع مواقع ہیں، چین کے سرمایہ کار کثیر الجہتی شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کا فائدہ صوبے کے عوام کو پہنچے گا، کورونا وبا کے دوران چین کی معاونت اور امداد پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات تاریخ کی ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں، سی پیک خطے کا شاندار مستقبل اور پاک چین دوستی کا مظہر ہے۔

تازہ ترین