کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کے مقابلوں کے التواء کا سلسلہ جاری ہے، ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن نے رواں برس ہونے والا ساف فٹبال ٹورنامنٹ ایک سال کیلئے ملتوی کردیا۔
ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کا اجلاس وڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوا، جس میں متفقہ طور پر ستمبر میں بنگلہ دیش میں شیڈول ساف فٹبال چیمپئن شپ کو ایک سال کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ٹورنامنٹ کا التواء کورونا وائرس وبا کی وجہ سے جنوبی ایشیائی ملکوں میں اسپورٹس مقابلوں اور سفری پابندیوں کے باعث کیا گیا۔
اجلاس میں ساف انڈر۔19 اور انڈر 16 ایونٹس سے متعلق فیصلہ اگلے اجلاس تک موخر کردیا گیا۔