• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج


جنگ گروپ اور جیو کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور، پشاور، کوئٹہ، بہاولپور اور نوابشاہ میں احتجاج کیا گیا۔

لاہور
لاہور میں ڈیوس روڈ پر کئی ہفتوں سے احتجاجی کیمپ جاری ہے۔ سینئر صحافی مقصود بٹ سمیت دیگر صحافیوں نے کا کہنا تھا کہ میرشکیل الرحمٰن کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی رہائی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پشاور
پشاور میں جنگ، جیو اور دی نیوز کے دفاتر کے سامنے احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

کوئٹہ
کوئٹہ میں جنگ بلڈنگ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں صحافیوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جنگ ایمپلائز یونین کے صدر حماد اللّٰہ رند نے کہا کہ اگر حکومت نے میر شکیل الرحمٰن کو جلد رہا نہ کیا تو وہ احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دیتے ہوئے بھرپور احتجاج کریں گے۔

بہاولپور
بہاولپور پریس کلب میں صحافیوں کی علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاج جاری ہے، سینئر صحافی امین عباسی، راشد ہاشمی اور دیگر کا کہنا تھا کہ غیرقانونی ریفرنس کے ذریعے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے ایڈیٹر انچیف سے انتقام لیاجارہا ہے۔

نواب شاہ
نواب شاہ میں تاجروں اور سول سوسائٹی نے کلاتھ مارکیٹ روڈ پر احتجاج کیا۔

رہنما سول سوسائٹی عبدالوحید برکی کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی باعزت رہائی تک صحافیوں کے ساتھ تاجر بھی احتجاج جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین