• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن: باب دوستی پر تاجروں کا دھرنا 25 روز سے جاری


پاکستان کے سرحدی شہر چمن کے باب دوستی پر افغانستان سے دو طرفہ تجارت کی بندش کیخلاف تاجروں کا دھرنا جاری ہے۔

چمن میں باب دوستی سے تجارتی سرگرمیوں اور دوطرفہ پیدل آمد و رفت کی 4 ماہ سے بندش کے خلاف آل پارٹیز تاجر اتحاد کا سرحدی شاہراہ پر دھرنا 25ویں روز بھی جاری رہا۔

دھرنے کی وجہ سے پاک افغان دوطرفہ ٹریڈ معطل ہے، نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ، امپورٹ اور ایکسپورٹ کے ٹریک بڑی تعداد میں سرحد کے دونوں جانب پھنسے ہوئے ہیں۔

دھرنا مظاہرین کا موقف ہے کہ 2 مارچ سے کورونا وائرس کے ایس او پیز کے تحت بند باب دوستی کو پہلی والی پوزیشن پر دوبارہ کھول دیا جائے۔

پاک افغان دوطرفہ ٹریڈ معطل ہونے کے باعث تاجروں کو بھاری نقصانات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین