• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کے مقابلوں کے التواء کا سلسلہ جاری ہے، سائوتھ ایشین فٹبال فیڈریشن نے رواں برس ہونے والا ساف فٹبال ٹورنامنٹ ایک سال کیلئے ملتوی کردیا۔ ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کا اجلاس وڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوا، جس میں متفقہ طور پر ستمبر میں بنگلہ دیش میں شیڈول ساف فٹبال چیمپئن شپ کو ایک سال کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ساف انڈر۔19 اور انڈر 16 ایونٹس سے متعلق فیصلہ اگلے اجلاس تک موخر کردیا گیا۔

تازہ ترین