• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں بلدیاتی انتخابات، سوشلسٹ پارٹی کا 40سالہ قبضہ برقرار

پیرس ( رضا چوہدری ) فرانس بھر میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ نتائج کے مطابق فرانس کے درالحکومت پیرس کی میئر این ہیڈلگو نے کامیابی حاصل کرکے سوشلسٹ پارٹی کاچالیس سالہ قبضہ برقرار رکھا۔ دوسرے نمبر رچیڈا دتی (ایل آر)رہیں جب کہ صدر ایمانویل میکرون کی جماعت کی امیدوار موجودہ وزیر اگنس بوزین صرف 13 فیصد ووٹ حاصل کر سکیں ،علاوہ فرانس بھر میں سوشلسٹ امیدواروں اور نئی پارٹی کا پلہ بھاری رہا، بعض مقامات پر گذشتہ 70 سال سے کامیاب ہونے والی جماعت کے امیدوار شکست سے دوچار ہو گئے۔ ان انتخابات میں فرنٹ نیشنل لی پین کی جماعت کو شکست کا سامنا رہا، بھوبھینی کے میئر کے امیدوارعبداصادی کامیاب ہوئے جن کو نوجوان معروف کاروباری سماجی شخصیت راجہ کاشف الطاف ، ملک عبدالحمید اور ارشاد حسین سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بھر پور حمایت حاصل تھی۔ ان کی کامیابی کی خوشی میں نکالی گئی ریلی میں پاکستانی سبز ہلالی پرچم بھی فرانسیسی پرچم کے ساتھ لہراتے ہوئے نظر آیا ۔جنگ اورجیو کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ عبداصادی کی انتخابی مہم جس میں پاکستانی کمیونٹی پیش پیش تھی ،کی بھرپور کوریج کی گئی۔ ویلرلیبل ، پیری فیت ، کارج سمیت نو کے قریب بلدیاتی اداروں میں پاکستانی کمیونٹی کے حمایت یافتہامیدوار کامیاب ہوئے اور وہاں پاکستانی نوجوان بھی ان کے پینل میں بطور کونسلر کامیاب ہوئے ہیں ۔فرانس بھر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کےلئے پولنگ کا سلسلہ پرامن طور جاری رہا۔ کوروناوبا کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے لاک ڈائون کے باعث دوسرامرحلہ ملتوی کر دیا گیاتھا۔ پاکستانی کمیونٹی بھی ان انتخابات میں سرگرم عمل رہی، تاہم سارسل میں پاکستانی کمیونٹی کا حمایت یافتہ امیدوار شکست سے دوچار ہو گیا۔
تازہ ترین