• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ ڈائری، بجٹ کی منظوری،حکومت شاد تو اپوزیشن بھی ناشاد نہیں

اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار) آئندہ سال کے لئے قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ کی منظوری پر اگر حکومت شاد ہے تو حزب اختلاف بھی ناشاد نہیں بجٹ تو بہرطور منظور ہونا تھا جس کے لئے پیشگی یقین دہانیاں موجود تھیں حکومتی صفوں کی پریشانی جس کا اظہار کئی دنوں سے ہورہاہے اضطرابی شکل میں پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں دیکھا گیا اجلاس کے لئے فریقین کے درمیان مفاہمت طے پاچکی تھی کہ ان کے ارکان کی طے شدہ تعداد اجلاس کے دنوں میں موجود رہے گی تاکہ ایوان کا بھرم قائم رہ سکے اور بجٹ تجاویز کے بارے میں بحث کی رسم بھی پوری ہوسکے۔ یہ مفاہمت ہی دراصل بجٹ منظور کرنے کی سکہ بند ضمانت تھی تاہم پیر کو جب مالیاتی بل ایوان میں پیش ہوا تو یہ مفاہمت ٹوٹ گئی دونوں طرف کے ارکان حدود و قیود سے بے نیاز ہو کر بھاری تعداد میں ایوان میں آن وارد ہوئے۔

تازہ ترین