• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر منقولہ جائیداد فروخت، 2020تا 2023 کیپٹل گین ٹیکس سےمستثنیٰ

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی )حکومت نے رئیل سٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ سکیم کےرینٹل او رڈویلپمنٹ غیر منقولہ جائیدادکی فروخت پر سال 2020 سے 2023 تک کیپٹل گین ٹیکس سےاستثنیٰ دے دیاہے ، سندھ انسٹیٹوٹ آف یورولوجی،شوکت خانم اورنیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی بھی نئی استثنیٰ فہرست میں شامل، ذرائع کے مطابق حکومت نے فنانس بل کی کلاز 66پارٹ ون سیکنڈ شیڈول میں مزید ترمیم کرتے مزید اداروں کی آمدن کو ٹیکس سے استثنیٰ کی فہرست میں شامل کر دیاہے ،ان اداروں میں سندھ انسٹیٹوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن ، ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ اور سوسائٹی ،شوکت خانم میموریل ٹرسٹ اور نیشنل ایڈومنٹ سکالرشپ فار ٹیلنٹ شامل ہیں جبکہ عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ ، فائونڈیشن یونیورسٹی کو بھی ٹیکس استثنیٰ کی فہرست میں شامل کیا گیاہے،ذرائع کے مطابق سیکشن 13 کےسیکنڈ شیڈول کے پارٹ فور کی کلاز 11 اے کے تحت نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو سال 2020اور آئند ہ چار برس کےلیے استثنیٰ دیاگیا ،سال 2021 کے لیے حج آپریڑز اور پاکستان میں ہوٹل کے کاروبار سے منسلک ریذیڈنٹ کمپنی کو یکم اپریل 2020 سے 30 ستمبر 2020 تک کےلیے ٹرن اوور ٹیکس سے چھوٹ دی گئی ہے۔

تازہ ترین