• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بجلی بحران، وجہ جاننے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کراچی میں بجلی بحران کی وجوہات جاننے کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی معدنی وسائل شہزاد قاسم کی زیر نگرانی ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

کمیٹی فیول سپلائی چین سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لے گی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وزارت توانائی کو ہدایت کی کہ وہ کراچی کی مستقبل میں بجلی کی ضروریات کے سلسلے میں کے الیکٹرک سے باقاعدہ رابطہ میں رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔

کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) کا خصوصی اجلاس پیر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت اسلام آباد میں ہوا ۔

اجلاس میں کراچی کے عوام کے لیے بجلی کی قلت دور کرنے کے لیے بجلی کی طلب اور رسد کی صورتحال اور اس کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

تازہ ترین