• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوکل باڈیز الیکشن ، فرانسیسی صدر کی پارٹی کا صفایا

پیرس (جنگ نیوز، رضا چوہدری) فرانسیسی صدرایمانوئل میکغوں کی حکمراں جماعت کو لوکل باڈیز الیکشن میں شکست کا سامنا ، بلدیاتی انتخابات میں اعتدال پسند طبقے کی نمائندگی کرنے والی جماعت کا صفایا ہوگیا جبکہ گرین پارٹی کئی شہروں میں لوکل باڈیز کے انتخابات میں کامیاب قرار دی جا رہی ہے۔میکغوں مقرب اور فرانس کے وزیراعظم اڈورڈ فلپ نے شمالی ساحلی شہر لوھاور کے میئر کی سیٹ پر کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم وزیراعظم فلپ کو میئر اور وزارت عظمیٰ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا کیونکہ فرانسیسی آئین کے تحت کوئی ایک ریاستی عہدیدار بہ یک وقت دو عہدوں پرفائز نہیں رہ سکتا۔فرانس میں اتوار کے روز بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران ایک پولنگ دن بھرجاری رہی۔

تازہ ترین