• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانوں کے بنائے ہوئے سارے نظام آج ناکام ہو گئے، سراج الحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ انسانوں کے بنائے ہوئے سارے نظام آج ناکام ہو گئے ہیں۔ انسانیت ایک نئے نظام کی متلاشی ہے۔ ہمارے پاس نبی کریم ؐ کی سیرت اور قرآن کے احکامات کی صورت میں یہ نظام موجود ہے۔ دلوں کا سرور اور سکون بھی قرآن و سنت کے نظام میں ہی ہے اور روٹی،کپڑا اور مکان اور تمام مسائل کا حل بھی اسی نظام میں پوشیدہ ہے۔ ہم نے جمہوریت، فوجی و سول آمریت سب کو دیکھ لیا ہے۔ اب اسلامی نظام ہی کی ضرورت ہے اور جو اس نظام کے قیام کی جدو جہد میں اپنا خون پسینہ اور صلاحیت لگائے گا وہی کامیاب اور خوش قسمت ہو گا۔ سید منور حسن مرحوم نے اپنی ساری زندگی اسلامی نظام کے قیام اور دین کے سربلندی کی جدو جہد میں لگا دی۔اسلامی نظام کے قیام کی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سید منور حسن کی رہائش گاہ پر درس قرآن دیتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین