سندھ ہائی کورٹ میں چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالتِ عالیہ نے درخواست گزار شوگر ملز کے خلاف آئندہ سماعت تک کوئی کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے سندھ ہائی کورٹ کو بتایا کہ چینی انکوائری کمیشن سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست زیرِ سماعت ہے۔
انہوں نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیئے: شوگر کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد سے روک دیا گیا
عدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی جبکہ شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد روکنے کا حکم برقرار رکھا۔
عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار شوگر ملز کے خلاف آئندہ سماعت تک کوئی کارروائی نہ کی جائے۔