• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیری عوام کے حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کے حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے، بھارت کی ان کاروائیوں سے جنوبی ایشیا کی امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلے بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جمانے کی کوشش کی اور اب 25 ہزار ہندوستانی شہریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کےاجراء سمیت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب بدلنےکے تمام بھارتی حربے سراسر غیر قانونی اور چوتھے جینیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں۔‘

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں کہا کہ ’میں نےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ کیا ہے اور میں دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی بات کررہا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اس ناقابلِ قبول سمت میں بھارت کی پیش قدمی روکنا ضروری ہے کہ اس سے اہلِ کشمیر کے قانونی اور بین الاقوامی طور پر ضمانت شدہ حقوق پر مزید زد پڑتی ہے اور جنوبی ایشیاء میں امن و سلامتی کو شدیدصدمہ پہنچتاہے۔‘

اس حوالے سے اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت کو اس ناقابل قبول حرکات سے باز آجانا چاہیے اور بھارت کشمیری عوام کے حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔

تازہ ترین