• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمنیٰ زیدی کو اپنی ’اُلٹی عینک‘ پسند آنے لگی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کر کے اُس دور کے اسٹائل کی تعریف کر دی۔

ببلی لُک رکھنے والی پاکستانی ادکارہ یمنیٰ زیدی پکچر، ویڈیوز اپلوڈنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور ہر دن اپنی مصروفیات یا نجی زندگی سے متعلق تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

View this post on Instagram

Yehi wala style acha tha...

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial) on



30 سالہ یمنیٰ زیدی نے اپنی ایک بچپن کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ نارنجی کُرتی اورسنہری شرارے میں نظر آ رہی ہیں ، اس تصویر میں یمنیٰ نے اپنے لباس کی میچنگ کا اُلٹا چشمہ لگایا ہوا ہے۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ ’ یہی والا اسٹائل اچھا تھا ۔‘

یمنیٰ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر انسٹاگرام صارفین کی جانب سے اُن کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین