• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کے بیان پی آئی اے کی بندش کاباعث ہوسکتے ہیں، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پائلٹس کی ڈگریوں کے حوالے سے وفاقی وزیر کے بیان کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پائلٹس کے لائسنس جعلی یا مشکوک ہونے کے حوالے سے بیان نے پی آئی اے کے لیے سنگین مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ پی آئی اے کے یورپ اور برطانیہ میں آپریشن متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے میں پی آئی اے عملی طور پر تقریباً بند ہو سکتی ہے۔وفاقی وزیر کے بیان کے محرکات جاننے کے لیے معاملے کی جوڈیشل تحقیقات کرائی جائیں۔ دیکھا جائے کہ پائلٹس کی ڈگری سے متعلق بیان سرمایہ دارانہ نظام کو فائدہ پہنچانے کے لیے تو نہیں دیا گیا ہے۔

میاں رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ کیا بیان اس گٹھ جوڑ کو فائدہ پہنچانے کےلیے تو نہیں دیا گیا جو حکومت کی مدد کرتے ہیں تاکہ پی آئی اے کو کوڑیوں کے دام انکی جھولی میں ڈال دیا جائے۔

تازہ ترین