• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی ملکوں کے شہریوں کوآمدورفت کی اجازت دینے کا فیصلہ نہیں ہوسکا

برسلز( حافظ انیب راشد ) یورپین یونین میں اس بات کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا کہ بارڈر کھلنے کے بعد کون سے ملک کے شہری یورپ میں داخل ہو سکیں گے اور کون سے نہیں ۔ یہ اطلاع یورپین کمیشن کے مائیگریشن اور انٹیریر افیئرز کے ترجمان اڈالبرٹ جینز نے برسلز میں آن لائن نیوز کانفرنس میں بتائی ۔ اس سوال پر کہ آیا اس بات کا فیصلہ ہوگیا ہے کہ یکم جولائی کو کرونا وباء کے باعث بند کئے جانے والے یورپین ایکسٹرنل بارڈر کھلنے کے بعد کون سے ملک کے شہری یورپ میں آسکیں گے؟۔ ترجمان نے کہا کہ اس وقت یورپ کے ممبر ممالک میں اس حوالے سے گفتگو کررہے ہیں اور مشورہ جاری ہے مگرابھی تک اس کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران مختلف ذرائع ابلاغ میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ روس ، امریکہ اور برازیل سمیت 50 سے زائد ممالک کے شہری کرونا کے باعث ابھی یورپ میں داخل نہیں ہو سکیں گے جبکہ محفوظ سمجھے جانے والے 47 ممالک جہاں وباء کا پھیلاؤ رک چکا ہے یا وہاں کرونا میں انتہائی کمی آچکی ہے ، وہاں کے شہریوں کو اجازت ہوگی۔

تازہ ترین