• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے بھارت کی سرحد پر ماہر لڑاکا فوج تعینات کردی

بیجنگ ( نیوزڈیسک)چین اور بھارت کے درمیان کئی ہفتوں سے جاری کشیدگی کے باعث چینی حکومت نے بھارت کی سرحد پر فوجی نفری میں اضافہ کر کے انتہائی ماہر پیشہ ور لڑاکا فوج تعینات کر دی ہے۔

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے بھارت کی سرحد کے ساتھ بعض حساس علاقوں میں پہاڑوں پر چڑھنے میں مہارت رکھنے اور پیشہ ور لڑاکا فوجی تعینات کیے ہیں۔

سرکاری ٹی وی چینل پر دکھائے گئے مناظر میں جنوب مغربی چین کے علاقے تبت میں سیکڑوں فوجیوں کو بھارت کی سرحد کے قریب دکھایا گیا ہے۔

ایک مقامی اخبار نے تبت صوبے میں چین کے ملٹری کمانڈر وانگ ہائیگیانگ کا بیان نقل کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی سرحد پر لڑاکا فوج کی تعیناتی سے علاقے میں چین کی فوجی قوت اور کسی بھی کارروائی پر فوری جواب دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین