• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج حملے میں ایک نہیں کئی تنظیمیں شامل ہیں، پولیس چیف

اسٹاک ایکسچینج حملے میں ایک نہیں کئی تنظیمیں شامل ہیں، پولیس چیف 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی پہلے سے تھریٹ تھی جس کی وجہ سے سیکیورٹی بھی بڑھائی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں کو کراچی سے سپورٹ حاصل تھی ، کسی ایک تنظیم کی جانب سے یہ حملہ نہیں کیا گیا، جس تنظیم نے ذمے داری قبول کی اس کے علاوہ اور تنظمیں بھی اس حملے میں شامل ہیں، ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ چینی قونصلیٹ اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ایک ہی لگتا ہےکیونکہ دونوں حملوں میں کافی چیزیں مماثلت رکھتی ہیں، غلام نبی میمن نے بتایاکہ مختلف سلیپر سیل ایکٹیو دکھائی دے رہے ہیں، ممکنہ طور پر حملہ آوروں نے اسٹاک ایکسچینج کے اندر بھی ریکی کر رکھی تھی،حملے کے وقت حملہ آوروں کیساتھ بیک اپ پر کوئی موجود نہیں تھا، حملہ آوروں کے قبضے سے ملنے والے اسلحہ اور ایمونیشن سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین