ٹوکیو(عرفان صدیقی)پھلوں کا بادشاہ آم اپنی منفرد اقسام چونسہ اور سندھڑی کے ساتھ جاپان پہنچ گیا ہے ، اس حوالے سے سفیر پاکستان امتیاز احمد نے آموں کی پہلی کھیپ جاپان پہنچنے پر آموں کو جاپان درامد کرنے والی معروف کاروباری شخصیت رمضان صدیق کے ساتھ افتتاح کیا اس موقع پر سفارتخانہ پاکستان میں تعینات کمرشل قونصلر طاہر چیمہ بھی موجود تھے ، سفیر پاکستان امتیاز احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وباہ کے باعث آموں کو جاپان لانا ایک مشکل عمل تھا لیکن ہماری ٹیم خاص طورپر کمرشل قونصلر طاہر چیمہ اور جاپانی حکومت کے شکر گزار ہیں جنھوں نے آموں کی پاکستان میں انسپکشن کے حوالے سے خصوصی رعایت برتی اور پاکستانی اداروں کی انسپکشن کو قبول کیا۔