• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے سائبر کرائم ہیڈکوارٹر میں دو نئے ڈپٹی لیگل ایڈوائزر بھرتی

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ (NR3C) ہیڈکوارٹر میں دو نئے ڈپٹی لیگل ایڈوائزر کی نئی بھرتیاں کردی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ عصمت اللہ جونیجو کے نوٹیفکیشن نمبر A-771 کے مطابق قیصر مسعود اور چوہدری ذوالفقار علی کو بطور ڈپٹی لیگل ایڈوائزر بھرتی کرلیا گیا ہے۔ دونوں افسران کو دو برس کے کنٹریکٹ پر اور فکسڈ ماہانہ مشاہرہ ایک لاکھ پچیس ہزار پر رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین