پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ نے گردوں کی پیوندکاری کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی پرعدم اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیا کورونا وبا ءکی وجہ سے محکموں کا پہیہ بھی جام ہو گیا تھا یہ اچھی بات نہیں عدالت نے انسانی جانوں سے کھیلنے والے اتا ئی ڈاکٹروں اور غیرقانونی کلینکس سے کوئی نرمی نہ برٹی جائے ان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے اگلی سماعت پرتفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا کیس کی سماعت جسٹس قیصر رشید اور جسٹس محمد نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ کی یکساں قیمتیں مقرر نہ ہونے کے خلاف دائر درخواست پر کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایڈووکیٹ جنرل، اے اے جی سید سکندر حیات نمائندہ ایف آئی اے درخواست گزار وکیل ملک اجمل خان عدالت میں پیش ہو ئے ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کورونا وائرس پر نوٹس لیا ہے، کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، سپریم کورٹ میں جواب جلد جمع کریں گے۔