• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ذمہ دارانہ بیان سے پی آئی اے کی ساکھ کو نقصان پہنچا، عدالتی انکوائری کرائی جائے، رضا ربانی

غیر ذمہ دارانہ بیان سے پی آئی اے کی ساکھ کو نقصان پہنچا، عدالتی انکوائری کرائی جائے، رضا ربانی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینیٹ کے سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نےکہا ہے کہ وفاقی حکومت کے غیر ذمے درانہ بیان کی وجہ سے قومی ائیر لائن پی آئی اے کو عالمی سطح پر بڑا نقصان ہوا ہے۔ وفاقی حکومت کے بیان کی عدالتی انکوائری کا بھی مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے پائلٹوں کے لائسنسوں کے بارے میں وفاقی حکومت کے غیر ذمہ دارانہ بیان کے نتیجے میں یورپی یونین کے بعد برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اےکی پروازوں پر پابندی عائد کردی۔جس کے سنگین نتائج سامنے آئینگے،وفاقی حکومت کے دعوے کو حقیقت یا ریکارڈ کے ذریعہ ثابت نہیں کیا گیا ہے اور اس میںحقیقت کی واضح غلطیاں ہیں۔جس سے قومی ائیر لائن کےکیریئر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

تازہ ترین