• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ پرویز اشرف اور شوکت ترین دوسرے رینٹل ریفرنس سے بھی بری

راجہ پرویز اشرف اور شوکت ترین دوسرے رینٹل ریفرنس سے بھی بری


اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے رینٹل پاور پراجیکٹ کے پیراں غائب ریفرنس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 8ملزمان کی بریت کیلئے دائر درخواستیں منظور کرلیں،جبکہ قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کیخلاف شواہد موجود ہیں، فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرینگے، منگل کو سماعت کے دوران عدالت نے پہلے سےمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ریفرنس کے ملزمان راجہ پرویز اشرف، اسماعیل قریشی، شاہد رفیع، شوکت ترین، طاہر بشارت چیمہ ،محمد سلیم عارف، چوہدری عبدالقدیر ،اقبال علی شاہ کو بری کرنے کاحکم سنادیا، یادرہےکہ راجہ پرویز اشرف کو ساہُوال ریفرنس میں گزشتہ ہفتے بری کیا گیا تھا ۔

تازہ ترین