• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ:آلودگی کا سبب بننے والے 7 کریش پلانٹ سیل

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹاسک فورس نے کچلاک اور چشمہ اچوزئی میں کارروائی کرتے ہوئے آلودگی کا سبب بننے والے سات غیر قانونی کریش پلانٹ سیل کردئیے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹاسک فورس نے اسپیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر میر وائس کاکڑ اورتحفظ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی رضوان علی اے ڈی محمد مبین اور دیگرعملےکے ہمراہ شہر میں بڑھتی ہوئی آلودگی کا سبب بننے والے کچلاک اور چشمہ اچو زئی میں واقعہ غیر قانونی کریش پلانٹ آغا کنسٹریکشن کمپنی کریش پلانٹ،ولی کریش پلانٹ،آزاد کریش پلانٹ،زیڈ کے بی کریش پلانٹ،7 اسٹار کریش پلانٹ،اور ودان کریش پلانٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیل کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مشرقی بائی پاس پر قائم غیر قانونی کریش پلانٹوں پر بھی کاروائیاں کی جا رہی ہیں کسی کو بھی ماحولیاتی ایکٹ 2012 خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا ئے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری بھی عمل میں لائی جائی گئی۔
تازہ ترین