• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈشیڈنگ‘ بڈھ بیرکےرہائشیوں نے کا کوہاٹ روڈ بند کر نیکا اعلا ن

پشاور(سٹی رپوٹر)پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہے علاقے کے رہائشیوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں لائی تو کوہاٹ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کرینگے عوامی نیشنل پارٹی بڈھ بیر کے رہنماء مجاہد خان نے کہاکہ بڈھ بیر اوراس کے ملحقہ علاقوں میں بھی کئی دنوں سے طویل لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گھروں اور مساجد میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے طلبہ کو آن لائن کلاسز لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے اور ان کی پڑھائی وقت پر مکمل نہیں ہو سکتی انہوں نے کہاکہ ایک طرف بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے تو دوسری طرف گرمی نے گھروں میں خواتین کی مشکلات بڑھا دی ہیں اور کاروبار زندگی بھی معطل ہیتحریک انصاف کی صوبائی اور مرکزی حکومت نے لوڈشیڈنگ پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس سے عوامی مسائل بڑھ رہے ہیں لوگوں سے ہر ماہ باقاعدگی سے بلوں کی وصولی بھی ہو رہی ہے اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ بھی حکومت کی جانب سے کیا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود پیسکو نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے حکومت سے اس سلسلے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر بجلی لو ڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو کوہاٹ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بلاک کرینگے گرمی میں بجلی بند کرنا عوام دشمن پالیسی ہے اور حکومت کو ایسے اقدامات اٹھانے سے عوام میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے اس لئے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیاجائے۔
تازہ ترین