• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ووسٹر میں نیٹ پریکٹس


پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا۔ ووسٹر میں کھلاڑیوں نے  بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

نیٹ پریکٹس کے دوران بالنگ کوچ وقار یونس بالرز کے ہمراہ دکھائی دیئے۔انہوں نے کھلاڑیوں کو مشورے بھی دیئے۔

بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ساتھ دوبارہ جڑنے پر اچھا لگ رہا ہے، امید ہے کہ ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی، نوجوان کھلاڑیوں سمیت پوری ٹیم سے بہت امیدیں ہیں۔

ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا کہ میدان میں واپسی پر سب کھلاڑی پرجوش ہیں۔

قومی ٹیم کے بیٹسمین شان مسعود نے کہا کہ یہ آغاز ہے، خواہش ہے کہ دورہ انگلینڈ ہمارے لیے اچھا ہو۔ پی ایس ایل کے بعد اب 3ماہ بعد کھیل رہے ہیں۔

تازہ ترین