• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ، بیوی بچوں کو کھو دینے والے کی دلخراش پوسٹ

عید سے دو روز قبل کراچی میں بدقسمت طیارے کے مسافروں کے لواحقین کا غم آج بھی تازہ ہے۔

طیارے حادثے میں بیوی اور تینوں بچوں کو کھو دینے والے عارف اقبال فاروقی کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو آبدیدہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر عارف اقبال فاروقی نے اپنی اہلیہ اور بچوں کی قبروں پر لگائے گئے کتبوں کی تصاویر شیئر کیں جس میں مخلتف جذباتی، پیار بھرے پیغامات لکھے گئے ہیں۔


دُکھی جذبات سے بھرے کُتنے دیکھ کو سوشل میڈیا صارفین بھی جذباتی اور آبدیدہ ہوگئے۔

انہوں نے اپنے تینوں بچوں کو اہلیہ کیلئے الگ الگ پیغامات لکھے۔

عارف اقبال نے اپنی اہلیہ کے کُتبے پر لکھا کہ ’میری پیاری بیوی، میں ہمیشہ آپ کو آپ کی یادوں کو زندہ رکھوں گا، مجھے اتنے پیارے بچوں کا تحفہ دینے کا شکریہ، میں ہمیشہ محبت کرتا رہوں گا۔‘

عارف اقبال نے بیٹے اشماعیل فاروقی کے کتبے پر ’میرا پیارا بیٹا، جنت کے میدانوں میں کرکٹ کھیلنے کے مزے لینا، تمہارے بابا ہمیشہ تم سے بہت محبت کرتے رہیں گے میری جان۔‘ تحریر کروایا۔

13 سالہ بیٹی عنایہ کو آخری پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ ’میری پیاری بیٹی، جنت کے درختوں کے سائے تلے اپنی کتابوں کا مطالعہ جاری رکھنا، تمہارے بابا تم سے پیار کرتے رہیں گے۔‘

عارف اقبال نے اپنی 5 سالہ بیٹی ایلین کی قبر پر لکھوایا  کہ ’میری بیٹی جنت میں درختوں پر چڑھنا اور پکنک سے لطف اندوز ہونا، تمہارے بابا تم سے بہت محبت کرتے رہیں گے۔‘

گہرے رنج اور دُکھ میں مبتلا عارف اقبال کے ان کُتبوں نے سوشل میڈیا صارفین کو آبدیدہ کردیا۔

واضح رہے کہ کہ 22 مئی کو عید سے محض دو روز قبل جمعتہ الوداع کو کراچی میں قومی ایئر لائن کے طیارے  پی کے8303 کو خوفناک حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر جاں بحق ہوئے۔

تازہ ترین