لاہور میں پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف) کے آن لائن لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے۔
سابق اولمپئن قمر ابراہیم نے قومی کھلاڑیوں کو آن لائن لیکچر دیا، جس میں انہوں نےقومی کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے گُر بتائے۔
قمر ابراہیم نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی سکلز بہترین ہیں، فٹنس بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
لاہور میں قمر ابراہیم کے لیکچر میں ہیڈ کوچ خواجہ جنید، معاون کوچز سمیر حسین اور وسیم احمد نے بھی شرکت کی۔