پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کےلیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) کے ڈین ڈاکٹر عبداللطیف نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا مریضوں کے لیے بیڈز 500 تک بڑھانے کے احکامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریضوں کو ہر ممکن سہولیات دے رہے ہیں، اب تک کورونا کے 250 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالطیف خان نے کہا کہ ایل آر ایچ کے کورونا کمپلیکس میں 58 مریض داخل ہیں۔