• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پر تنقید سے قبل بلاول اپنے گریبان میں جھانکیں، فیاض چوہان



پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری وزیراعظم عمران خان پر تنقید سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں۔

بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بلاول وزیراعظم کو کورونا کا احساس دلانے سے پہلے بلاول ہاؤس سے باہر نکلیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بلاول ہمت کریں اور لاہور کے کسی اسپتال جا کر کورونا وارڈز کا معائنہ کریں۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بننے کو تیار نہیں، بلاول

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لگتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اربوں روپے مالیت کے بلاول ہاؤس میں پانی میں پکوڑے تلنے آتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اسامہ بن لادن کے نام پر سیاست کرنے والے بلاول شاید حقائق سے نابلد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول ایک بدنام پارٹی کے ناکام لیڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی سطح پر کامیاب سفارتکاری وزیرِاعظم نے کی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بلاول سن لیں کسی کرپٹ کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین