• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ :سرکاری زمینوں کا فوری طور پر سروے شروع کرنے کا فیصلہ

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)  بھارت سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں وفاقی اور صوبائی محکموں کی طرف سے حاصل کی جانیوالی سرکاری زمینوں کا فوری طور پر سروے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس بارے میں بورڈ آف ریونیو پنجاب کی طرف سے 6 اضلاع نارووال ، قصور، شیخوپورہ، بہاولنگر، لاہور اور اوکاڑہ کے محکمہ مال کے حکام کو بورڈ آف ریونیو پنجاب کی طرف سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور انہیں اس سروے کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں ہونیوالے فیصلے سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے، یہ سروے بارڈر ایریا بیلٹ کی حدود میں پانچ میل 8/کلو میٹر کے علاقہ میں کیا جائے گاجس میں محکمہ کی نشاندہی کرنے کیساتھ ساتھ تعمیر شدہ عمارتوں، خالی علاقہ کے علاوہ ناجائز قابضین کی نشاندہی کرکے ان کی فہرستیں مرتب کی جائیں گی۔
تازہ ترین