وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے خطے کے امن کو سبوتاژ کر سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق سے ملاقات کے دوران کیا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و امان کی صورتحال سے عالمی برادری کو مسلسل باخبر رکھے ہوئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے خطے کے امن کو سبوتاژ کرسکتا ہے۔
وزیر خارجہ نے پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سے افغان امن عمل سمیت خطے کے امن و استحکام کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام پورے خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مشترکہ ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے خلوصِ نیت کے ساتھ افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کیا جسے دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی۔