• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء ایکشن کمیٹی کے وفد کی کمشنر کراچی سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے مہتمم قاری محمد عثمان کی قیادت میں علماء ایکشن کمیٹی کے وفد کی کمشنر کراچی افتخار شالوانی سے کمشنر آفس میں دینی مدارس کیلئے چرم قربانی کے اجازت نامے اور ضابطہ اخلاق، اجتماعی قربانی کے حوالے سے ملاقات کی ۔ وفد میں ڈاکٹر قاسم محمود، مولانا اقبال اللہ، مولانا کلیم اللہ، مولانا سید زکریا شاہ موجود تھے۔قاری محمد عثمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح جن مدارس کو کمشنر کراچی کے دفتر اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر سے چرم قربانی کے اجازت نامے جاری کئے جاتے تھے اسی ترتیب سے اب بھی جاری کئے جائیں۔ ۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ امسال حسب سابق مدارس کو اجازت نامے جاری کئے جائیں گے۔ دینی مدارس کے ذمہ داران اجازت ناموں کے حصول کیلئے کمشنر آفس اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر سے رجوع کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین