• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن سے پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد کے لیے روانہ

لندن سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) کی پرواز پی کے 786 اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئی ہے، برطانوی حکام نے پی آئی اے کے طیارے کو پونے دو گھنٹے بعد پرواز کی اجازت دی۔

ذرائع کے مطابق برطانوی حکام نے پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کو روانگی کی اجازت دے دی ہے، پرواز کی روانگی کی اجازت پائلٹس کے نام مشتبہ لائسنس لسٹ میں نہ ہونے کی تصدیق کے بعد دی گئی ہے۔ پابندی لگنے سے پہلے پی کے 786 برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی آخری پرواز ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق برطانوی حکام نے لندن میں پی آئی اے کے طیارے کو پرواز سے روک دیا تھا، پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 لندن سے اسلام آباد آنا تھا اور برطانوی ایوی ایشن حکام نے پائلٹ اور فرسٹ آفیسر کے لائسنس قبضے میں بھی لے لیے تھے۔ پرواز پی کے 786 کو کیپٹن ہمایوں جمیل آپریٹ کر رہے تھے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ پر چیک ان سسٹم میں خرابی کی وجہ سے پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین اور برطانیہ نے پی آئی اے کو 3 جولائی تک آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی۔ اس سے پہلے برطانیہ اور یورپی یونین نے چھ ماہ کیلیے پی آئی اے کا فضائی آپریشن روکنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین