سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے عملے کی بجائے ٹریفک پولیس نے شہر میں تجاوزات کے خاتمہ لئے ذمہ داری سنبھال لی۔ ۔ اس سلسلہ میں ٹریفک انسپکٹر فرحت عباس بھٹی نے عملہ کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے د کانداروں کے چالان کئے اور متعلقہ عدالتوں کو بھجوادیئے۔ انسپکٹر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں اور جلد علامہ اقبا ل چوک سمیت دیگر جگہو ں پر تجاوزات کرنے والےہوٹل والوں سمیت دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔