• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلونا : بے نظیر بھٹو شہید ایک بین الاقوامی رہنما تھیں ،مقررین

بارسلونا(شفقت علی رضا )پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے زیر اہتمام بارسلونا کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں پارٹی کی چیئر پرسن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 67ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔تقریب میں پیپلز پارٹی کے ساتھ ساتھ دوسری سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی بھر پور شرکت نے تقریب کو پر وقار بنا دیا ،تلاوت کلام پاک سے شروع ہونے والی اس تقریب میں چوہدری اشتیاق صدر پیپلزپارٹی سپین ، حافظ عبدالرزاق صادق ، میاں روف ، جمال گجر ، رضوان کاظمی ، نوید نبی ،پروفیسر طاہر اور دوسرے مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید صرف پاکستان کی نہیں بلکہ انٹرنیشنل لیڈر کے طور پر جانی جانے والی شخصیت تھیں اور اسی لئے بارسلونا کی مقامی حکومت نے اُن کے نام سے ایک گلی منسوب کی ہے ، مقررین کا کہنا تھا ایسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جن کا خلا کبھی پورا نہیں ہو سکتا، دوسری جماعتوں کے سربراہان بھی محترمہ کی سیاسی بصیرت کو مانتے تھے ، اس موقع پر کورونا وائرس کی وجہ سے سپین میں نافذ العمل لاک ڈاؤن میں اپنی جان کی پروا کئے بغیر ہم وطنوں کا خیال رکھنے اور انہیں راشن پہنچانے والے پاکستانیوں میں قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری نے بے نظیر بھٹو شہید ایوارڈز تقسیم کئے ۔ایوارڈز لینے والوں میں حاجی اسد حسین ، چوہدری عزیز امرہ ، محمد اقبال چوہدری ، راجہ بشارت علی ، چوہدری امتیاز آکیہ ، چوہدری امانت حسین مہر ،راجہ بابر ناصر ، جوزفین کرسٹینا ، شیراز بھٹی ، یاسر رانجھا ، موسیٰ رانجھا، چوہدری احمد خان تریڑونوالہ ، میاں یاسر ، راجہ شفیق کیانی اور دوسرے معززین شامل تھے۔اس موقع پر قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری نے جنگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی گھڑی میں جن پاکستانیوں نے اپنے ضرورت مند بھائیوں کی مدد کی اور اپنی جان کی پروا کئے بغیر مجبور لوگوں تک راشن لے کر پہنچے میں اُن غیور پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ 

تازہ ترین